منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشتگردوں کے کیمپوں کا بھارتی دعویٰ پاک فوج کا شدید ردعمل

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلی افسر کا آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا دعوی بے بنیاد ہے۔

یہ بیان بھارتی مسلح افواج کے پراپیگنڈا کی سوچ کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے۔ پاک فوج کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادی کی حمایت کی گئی، بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادی دینے سے بھی انکاری ہے، بھارتی فوج معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی افسر کے بلند و بانگ دعوے غیر حقیقی اور توہین آمیز ہیں، پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے، ہر قسم کی مہم جوائی کا جواب دینے کیلئے بھی تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…