کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کی دفعہ 48 صدر عارف علوی کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کوئی سمری موصول
ہونے کے بعد 15 دن کے اندر سمری کو نظر ثانی کے لئے وزیراعظم کو واپس بھیج سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا حامد میر نے کہا کہ صدر پاکستان آئین کے اندر رہ کر معاملہ لٹکانے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن آخرکار ہو گا وہی جو وزیراعظم چاہیں گے۔حامد میر نے ساتھ ہی پروگرام کا ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہےجس میں وہ ٖچیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی سے متعلق سمری اور صدر عارف علوی کی جانب سےسمری کی منظوری کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔
آئین پاکستان کی دفعہ 48 صدر عارف علوی کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کوئی سمری موصول ہونے کے بعد 15 دن کے اندر سمری کو نظر ثانی کے لئے وزیراعظم کو واپس بھیج سکتے ہیں دوسرے الفاظ میں صدر آئین کے اندر رہ کر معاملہ لٹکانے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن آخرکار ہو گا وہی جو وزیراعظم چاہیں گے pic.twitter.com/atXNVcVm2B
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) November 23, 2022