معروف شوبز شخصیت اور ٹی وی میزبان نوید رشید انتقال کر گئے

  بدھ‬‮ 23 ‬‮نومبر‬‮ 2022  |  18:41

لاہور(این این آئی) معروف مزاحیہ اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے ،اداکار کے پیٹ میں تکلیف تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اداکار ٹونی نوید فیشن فوٹوگرافی مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ٹونی نوید رشید کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید کے انتقال سے پیداہونے والا خلا پرنہیں ہو سکتا۔ساتھی فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید رشید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنائی۔شوبزکیلئے اداکار ٹونی نوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎