منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے نام آرمی چیف کے لیے تجویز

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس میں وصول کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کی سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔

جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 5سینئر ترین ناموں پر غور کیا گیاذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ذرائع کے مطاقب وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو ناموں پر غور کیا گیا، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا، دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے اور پھر صدر کی منظوری کے اگلے 3 سال کیلئے آرمی چیف تعینات ہو جائے گا۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…