بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ اپنے آخری مرحلے میں داخل ، مرکزی کنٹینر اسلام آباد سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، مرکزی کنٹینر اسلام آباد سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ اور اس سلسلے میں نکلنے والی ریلیوں کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،

اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی رو ڈ پر ایف سی کے دستے پہنچا دئیے ہیں، علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کی واٹر کینین اور اینٹی رائٹ دستے بھی ٹی چوک روات پہنچ چکے ہیں۔راولپنڈی انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں روات کے قریب تمام تیاریاں مکمل کرلیں اس حوالے سے جی ٹی روڈ کو لاہور سے راولپنڈی بند کردیا گیا۔ عمران خان کا بلٹ پروف کنٹینر بھی جی ٹی روڈ پر کھڑا کردیا گیا، تمام پٹرول پمپس ٹینٹ لگا کر بند کرنے کے علاوہ ہوٹلز و دیگر کاروباری مراکز بھی بند کردیے گئے۔ بندشوں کے باعث راولپنڈی جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں جس سے شہریوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔راولپنڈی پولیس نے لانگ مارچ، ریلیوں اور جلسے کے حوالے سے ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور کیے ہیں جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کے 750 افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی ریلی کو پرامن بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔ ریلی کی اجازت صرف کورال چوک سے روات تک کے روٹ کے لیے دی گئی ہے۔ریڈ زون اور دیگر علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا اور کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔شرائط کے مطابق سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

ریلی کے لیے اسلام آباد کیپٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے خلاف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی اور شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…