جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں مبینہ کرپشن میں معطل ڈپٹی کمشنر مٹیاری گرفتار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں معطل ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

چند گھنٹے قبل چیف سیکرٹری سندھ نے کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے فارغ اور اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصورعباسی کو معطل کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق لینڈ ایکوزیشن آفیسر منصور عباسی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی رقم میں پونے 2 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔ دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نیکرنٹ اکانٹ کے بجائے سیونگ اکانٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکائونٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبے کے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔دو سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکانٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہے کہ ایک ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ رقم دو سال تک اکانٹ میں رہنے پربینک سے 54 کروڑ روپےکا منافع ہوا، اس حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشیدکے مطابق 54 کروڑ روپے منافع کی رقم بھی جوں کی توں پڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…