بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان جس عدالت میں جائیں ہم سامنا کرینگے کپتان کے الزامات پر شاہزیب خانزادہ کا ردعمل بھی آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹی وی پروگرام میزبان شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات پر شاہزیب خانزادہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ردعمل کیلئے بارہا کہا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا۔

آج بھی عمران خان خود یا وہ جسے چاہیں ہمارے پروگرام میں بھیجیں ہم ان سے سوالات کریں گے اور وہ اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں، سب کچھ واضح ہو جائے گا۔شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ ہم یہ اسٹوری پوری تحقیق اور محنت کے بعد سامنے لائے ہیں اور ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، دعویٰ دائر کرنا عمران خان کا حق ہے، عمران خان جہاں چاہیں ہمیں بلائیں ہم ان کا سامنا کریں گے تاہم ہم یہ ضرور چاہیں گے کہ عمران خان پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ ان کا جواب ضرور دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی ان کے رہنماؤں کو پروگرام میں آنے کی دعوت دیتے ہیں تو وہ ذاتی حملے شروع کر دیتے ہیں، اس کے باوجود ہم یقینی بناتے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دعوت دیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک الزام عمران خان پر لگا نہیں فرح گوگی اور شہزاد اکبر پر لگا تھا، عمران خان یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی الزام فرح گوگی پر لگے تو وہ خود ان کا دفاع کرنے آجاتے ہیں۔شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ عمران خان اس کا نام بتانے سے کترا رہے ہیں جسے گھڑی بیچی، قوم کو اس کا نام بتا دیں۔

خان صاحب نے روایت بنالی ہے کہ آپ مجھ سے سوال کیوں پوچھتے ہیں، سوال پوچھنا ہماراحق ہے، جس صحافی نے یہ اسکینڈل کور کیا اس کے ساتھ کیا کیا ہوا وہ اپنی کہانی بار باربتا رہا ہے۔ شاہزیب خانزادہ کے عمران خان سے چند سوالات کئے ہیں جن میں فرح گوگی کے ذریعے 20 لاکھ ڈالر میں گھڑی کیوں فروخت کی؟،تحفے عمر فاروق تک کیسے پہچے؟

عمر فاروق کو نہیں فروخت کیے تو کس کو بیچے؟،تحائف سے ملنے والی رقم پاکستان لائی گئی یا نہیں؟،تحائف سے ملنے والی رقم کی بینکنگ ٹرانزیکشن کہاں ہے؟،اتنی بڑی رقم پاکستان نہیں لائی گئی تو وہ کہاں گئی؟،28 کروڑ کی جگہ پونے 6 کروڑ روپے میں فروخت کیوں دکھائی؟،2019 میں تحائف کی قیمت 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

محض 2 کروڑ 12 لاکھ روپے ادا کر کے تحائف کیوں لیے؟،کیا تحائف کی رقم کم دکھانے کا مقصد منی ٹریل چھپانا تھا؟،قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان کیوں پہنچایا گیا؟،عمران خان فرح گوگی کا دفاع کرنے خود کیوں میدان میں آجاتے ہیں؟،اگر تحائف عمر فاروق کو نہیں بیچے گئے تو عمران خان اس شخص کا نام بتا دیں جسے گھڑی بیچی گئی؟ شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…