جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ذوالقرنین حیدر کی قومی ٹیم کیخلاف بھارتی چینل پر ہرزہ سرائی کی ویڈیو وائرل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر نے بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا  ہے کہ قومی کرکٹرز نے نمازیں پڑھیں تو وہ میچ کیوں نہ جیت سکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پلئیرز کو نمازیں اپنے لیے پڑھنی ہیں، کوئی دکھاوے کیلئے نہیں پڑھنی، انگلینڈ کے دو مسلمانوں نے میچ جتوادیا، کیونکہ وہ آپ سے اچھے مسلمان ہیں۔ تصویروں میں آنے کیلئے معین علی اور عادل راشد نمازیں نہیں پڑھتے۔ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ زمبابوے سے ہارنے کے بعد آپکو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے تھا کہ آپ جیسے تیسے فائنل میں پہنچ گئے۔دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بابراعظم کابطور کپتان اتنی سست رفتاری سے بیٹنگ کرنا غلط تھا۔بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم بطور کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتنی سست رفتار بیٹنگ کیسے کرسکتے ہیں، آپکی ایسی بیٹنگ نے پاکستان کو ابتدا سے گہری پریشانی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ کی کوششوں سے مایوس ہوااور بابراعظم میری کتاب میں بہت عام کھلاڑی کے روپ میں نظر آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…