جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

رہائشی قانون اور وزٹ ویزوں کا اجرا کویت نے نئے نظام کی منظوری دے دی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(آئی این پی)کویت کی وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام میں نئے رہائشی قانون اور وزٹ ویزوں کے اجرا کی منظوری کے نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق ہوا ہے،کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح اور پارلیمانی داخلہ ودفاعی کمیٹی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جس میں نئے رہائشی قانون اور رہائشی اجازت نامے جاری کرنے کے قوانین سمیت وزٹ ویزوں کی منظوری کے نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر داخلہ شیخ طلال نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ حکومت نئے اقامتی قانون میں ترامیم تیار ہے، اس حوالے سے سفارشات جلد قومی اسمبلی کو بھیجی جائیں گی جہاں وزارت داخلہ اور دفاعی کمیٹی اس پر بحث کرے گی اور وہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر داخلہ نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ رہائش کو محدود کرنا نئے قانون کا عنوان ہے جبکہ فیسوں میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا۔ وزٹ ویزوں میں ترامیم جنوری میں جاری کی جائیں گی اور موجودہ فیس کو دگنا کر دیا جائے گا، جس میں مخصوص زمرے کے ویزا حاصل کیے جاسکیں گے،انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو یہ بھی بتایا کہ نئے اقامتی قانون میں 5 سال کا رہائشی اجازت نامہ شامل ہے، جیسا کہ اس قانون کے مسودے میں شامل ہے جو گزشتہ اسمبلی کو بھیجا گیا تھا، لیکن یہ اجازت نامہ سرمایہ کاروں، کاروباری افراد یا کویتی خواتین کے بچوں کے لیے نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ معاملہ ارکان پارلیمنٹ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اس میں ترمیم یا اس کو منسوخ کرانا چاہتے ہیں تو وہ حکومت سے بات چیت کریں،شیخ طلال کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت حفاظتی مہم جاری رہے گی اور اس سلسلے میں غیر ملکیوں سے آباد علاقوں کو الگ تھلگ کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کی تلاش ممکن ہو سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…