اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے یہ خبر بریک کی ہے کہ نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تعنیاتی کے بارے میں اہم فیصلہ لے لیا ہے۔رؤف کلاسرا کے مطابق نواز شریف نے لندن میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج کے اگلے آرمی چیف سب سے سینیئر تھری سٹار جنرل ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے جو کہ اس وقت جنرل ندیم رضا اور جنرل باجوہ کے بعد پاکستان کے سینیئر ترین جنرل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینیئر صحافی نجم سیٹھی یہ حیران کن انکشاف کر چکے ہیں کہ حالیہ کور کمانڈرز اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس بار پانچ کی بجائے تین سینیئر ترین جرنیلوں کے نام ہی بھیجے جائیں گے۔