پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں چند روزکے دوران 14 خواتین اغوا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور کے مختلف علاقوں سے چند دنوں میں 14 خواتین سمیت 16 افراد کے اغوا سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔گزشتہ چند دنوں میں اغوا ہونے والے خواتین کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر والدین مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے اغوا کی

سب سے ذیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔گرین ٹائون میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغوا کیا، رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔نواب ٹان سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں، شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا،ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغوا کیا گیا۔لاہور مناواں کے علاقے سے کام کی تلاش میں جانے والے 18سالہ نوجوان شفاقت کواغوا کرلیا گیا، شمالی چھائونی کے علاقے سے سبحان مدرسے جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔پولیس نے اغوا کیالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، شہر میں آ ئے روز اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…