لاہور (آئی این پی ) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے نظام عدل میں بہت مسائل ہیں اور بطور سربراہ ملک کے سب سے بڑے ادارے میں خامیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں منعقدہ سی پیک کانفرنس سے خطاب کے دوران ثاقب نثار نے کہا کہ ہم پاکستان کو اتنا آگے نہیں بڑھ سکے جتنا دیگر ممالک بڑھے، چین ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارا عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں، میں نے سب سے بڑے ادارے کی سربراہی کی، اور خامیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ ثاقب نثار نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے ایک نعمت اور موقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام سہولیات مہیاں کرنی چاہیے، تمام پاکستانیوں کو اس منصوبے پر دلجمعی سے کام کرنا چاہیے، بیوروکریسی سمیت تمام سرکاری اداروں کواس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔