جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ٹی وی میزبان کا بار بار سوال عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت نہ دے سکے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)عمران خان قاتلانہ حملے میں مورد الزام ٹہرانے والوں کیخلاف ثبوت دینے سے قاصر ہیں۔امریکی ٹی وی کی میزبان بار بار پوچھتی رہی آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے۔ اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے۔

بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔بار بار اصرار پر بھی عمران خان شواہد پیش نہ کر سکے اور بولے دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جب کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیے گئے، معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔دوسری  جانب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیر آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں زیر حراست گرفتار شخص نوید کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا جبکہ قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا اور ایف آئی آر کو 8 نومبر کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا، مقدمے کے اندراج کے بعد مرکزی ملزم نوید کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی جائے گی۔واضح رہے کہ ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور چونگ کے ایک سیل میں موجود ہے۔عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو لانگ مارچ کے دوران پیش آیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر چار روز بعد درج کیا گیا ہے۔ادھر پیر کومرکزی ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اپنا موقف دے چکی ہے

اگر ایف آئی آر میں شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور میجرجنرل فیصل نصیر کے نام شامل ہیں تو یہ ایف آئی آر ہمارے نزدیک قانونی تصور ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے کوئی بھی تحریف ہمیں قبول نہیں ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…