جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے،وزیرآئی ٹی امین الحق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق آئی ٹی پارک منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے۔کراچی میں وفاقی وزیر امین الحق نے آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ریلیف دینا ہوگا،

اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں۔سید امین الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی، آپ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کریں، میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرخزانہ نے ہماری وزارت کے تمام پروپوزل روکے ہوئے ہیں، 15دن پہلے زراعت کیلئے کام ہوئے لیکن میں کس طرح کمپنیوں کو بلاؤں گا؟۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران امین الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن بھی ڈیجیٹل پاکستان ہے، 11منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی، عمارت میں ملکی و بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر اور 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی پارک 6 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہوگا، آئی ٹی پارک میں کلاس روم، ڈیجیٹل لائبریری اور دیگر چیزیں ہوں گی، اس منصوبے پر 42 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور یہ جون 2026 میں مکمل ہوگا لیکن ہماری کوشش ہے کہ وقت سے پہلے دسمبر 2025 تک آئی ٹی پارک منصوبہ مکمل کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں آئی ٹی پارک اہم کردار ادا کریگا، وہ اس موقع پر اسدعمر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی کوششیں بھی اس میں شامل تھیں۔

امین الحق نے کہا کہ پچھلے 3 سال میں ہم نے دیہی سندھ میں 70 کے لگ بھک پراجیکٹس شروع کئے، 16ارب روپے کی لاگت سے مزید منصوبے شروع کررہے ہیں، آج کے ڈیجیٹل دور میں ترقی کے لے کنیکٹی ویٹی(مواصلاتی رابطہ)لازمی ہے،سندھ میں کنیکٹی ویٹی کے لیے ہم نے 72 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…