ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں لڑکی کے اغوا میں ملوث پاکستانی خاتون گرفتار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ مسجد حرام کے قریب برمی قومیت کی 5 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد سکیورٹی سروسز نے اسے دارالحکومت میں ایک عوامی مقام پر اچھی حالت میں پا لیا ۔ مکہ مکرمہ پولیس نے حالات کا انکشاف کیا۔ پولیس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ

کے ذریعے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ معلوم ہوا کہ رتیل اسعد کی گمشدگی میں ایک پاکستانی خاتون ملوث تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس پاکستانی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔واضح رہے ر تیل اسعد 29 اکتوبر کو رات ساڑھے گیارہ بجے الشوقیہ کی سڑک پر غائب ہوگئی تھی۔ مقدس دار الحکومت کی سکیورٹی فورسز نے اس کی تلاش شروع کردی اور یکم نومبر کی صبح اسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئیں۔اس کی والدہ نیبتایا کہ رتیل اسعد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جنہوں نے اغوا کے مقصد سے اس کے بال کاٹ دیے اور اس کا حلیہ بدل کر رکھ دیا تھا۔ والدہ نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہاں سکیورٹی الرٹ ہے اور اس کے اغوا کا موضوع ایک “ٹرینڈ” کا ٹیگ بن چکا ہے، تو وہ اسے کیمپس میں لے آئے جہاں وہ ملی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…