ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کے ساتھ جو ہوا بہت درد ناک ہے ، چیف جسٹس کا اعظم سواتی سے مکالمہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس نے عمران خان توہین عدالت کی سماعت کے دوران اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا بہت درد ناک ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عمران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

جب کہ اس دوران پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا بہت دردناک ہے، آپ کا کیس ایچ آر سیل میں ہے، عدالت اس معاملے میں محتاط ہے،کیس کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ آپ کبھی سپریم کورٹ کے ریسٹ ہاوس میں نہیں ٹھہرے، اس پر اعظم سواتی نے جواب دیا کہ جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں کوئٹہ فیڈرل لاج میں ٹھہرا تھا۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے سوال کیا کہ کیا میں مبینہ ویڈیو آپ ججزکے علاوہ کسی کو دکھا سکتا ہوں؟ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو مبینہ ویڈیو ہٹانے کا حکم دے دیتے ہیں، اس پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے جو ویڈیو ہٹائی جائے وہ ویڈیو نہ ہو جو مجھے بھیجی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کیس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر ان کی والدہ کا خط پربھی ایچ آر سیل تحقیق کررہا ہے، قتل پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ کو دیکھیں گے، تحقیقاتی کمیشن معاملے کی تحقیق کیلئے کینیا گیا تھا،چیف اس کمیشن سے رپورٹ منگوا رہے ہیں، سپریم کورٹ خود تحقیقات نہیں کرسکتی، پہلے مواد آجائے پھر معاونت میں آسانی ہوگی، مواد کے بغیر تو عدالت ادھر ادھر سر مارتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…