ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم کے لئے انتہائی اہم خبر، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف بڑا اختیار دے دیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ریاست اور اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں ایف آئی اے کو عمران خان، شاہ محمود اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سمیت اجتماعات میں حکومت، ریاستی اداروں اور شخصیات کے خلاف الزامات و پراپیگنڈا کے ذریعے

عوام کو اکسانے کے جرم میں حکومت نے ایف آئی اے کو پاکستان پینل کوڈ کی سکیشن 505 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا۔حکومت نے اسی اختیار کے تحت عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے انکوائری کروا کر قانونی کاروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے کو یہ اختیار دینے کے لیے وفاقی حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے رجوع کرنے پر ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔ اب ایف آئی اے کو کسی بھی ایسے شخص کے خلاف پی پی سی سیکشن 505 (عوامی فساد کا باعث بننے والا بیان) کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا جو سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر ”ریاستی اداروں کے خلاف افواہیں اور غلط معلومات“ پھیلانے میں ملوث ہوگا۔یاد رہے کہ آئی ایس پی آر اور پنجاب پولیس نے بھی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے متنازع بیانات و الزامات پر وفاقی حکومت کو قانونی کارروائی کے لیے کہہ رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی سی کی سکیشن 505 کے تحت پہلے پولیس کو قانونی کارروائی کا اختیار تھا اب ایف آئی اے کو بھی انکوائری کرکے کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک وفاقی حکومت یا کسی انفرادی شخص کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان یا کسی دیگر کے خلاف انکوائری یا کارروائی کے لیے ہدایات یا ریفرنس نہیں ملا،

اگر کوئی ریفرنس یا درخواست موصول ہوتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔یاد رہے کہ پی پی سی کی دفعہ 505 کے تحت جرم ثابت ہونے پر جرمانے کے ساتھ ساتھ سات سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات ملنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ ساتھ کاؤنٹر ٹیرازم ونگ سمیت ایف آئی اے کے دیگر ونگز بھی انکوائری اور کاروائی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…