منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران پر حملے کی ایف آئی آر پر ڈیڈ لاک برقرار، پولیس اپنے مؤقف پر ڈٹ گئی، مقدمہ درج نہ کرنیکا فیصلہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان پر فائرنگ کے حملے کی ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق فریقین میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے دو بار مہلت مانگی، مشاورت کے لیے دی گئی مہلت کی مدت آج شام ختم ہو جائے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مزید تاخیر کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے لیگل برانچ پنجاب پولیس نے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا تاہم واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان اختلافات ہیں، پرویز الٰہی معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…