جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟تحقیقات شروع

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )کیا امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟ تحائف غائب، تحقیقات شروع کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے خاندان کو غیر ملکی سربراہوں کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔اس سلسلے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے

صدارتی تحائف جمع کرکے رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے مدد مانگ لی ہے اور کانگریشنل تفتیش کاروں نے ان تحائف کی تلاش شروع کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو ملا عبدالعزیز السعود اعزاز بھی غائب ہے۔سابق صدر ٹرمپ کو جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے گالف کھیلنے کے سامان کا قیمتی تحفہ دیا تھا اسکا بھی پتہ نہیں چلایا جاسکا۔روس کے صدر پیوٹن نے 2018 ورلڈ کپ کی فٹبال ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دی تھی۔مصر کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر کے قدیم دیوتا کا سنہری مجسمہ بھی تحفے میں دیا تھا اور ایلسلواڈور کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی بڑی پینٹنگ تحفے میں دی تھی، نہ صرف یہ سب چیزیں غائب ہیں بلکہ ملکہ الزبتھ دوم کی دستخط شدہ نایاب تصویر، مہاتما گاندھی کا مجمسہ، افغان دری، کرسٹل بال اور اومان کی جانب سے دیے گئے ملبوسات کا بھی پتہ نہیں چلا یا جا سکا۔سابق صدر ٹرمپ کو دیے گئے ان تحائف کی مالیت 50 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے یا ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویز کے معاملے پر لاپروائی برتنے کے الزامات کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔ایف بی آئی سابق صدر کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے چین اور ایران سے متعلق کئی اہم دستاویز برآمد کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…