اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اعظم سواتی کی کون سی ویڈیو ان کی بیٹی کو بھیج دی گئی؟ پی ٹی آئی رہنماءنے روتے ہوئے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی مگر ظلم کی بجلی گرتی رہی تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی،میری اور بیوی کی ویڈیو بیٹی کو بھیجی گئی جو افسوسناک عمل ہے میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے ایسے لوگوںکو سامنے لایا جائے جو نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں 90شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا ملک بہت دور جا چکا ہے ،مجھے شرم آتی ہے مائوں بہنوں بیٹوں سے جو عزت سے میری بات سنتی ہوں گی،رات کو میری بیوی نے لاہور میں مجھے کال کی تو اس کی ہچکیاں اور چیخ و پکار سنی، مجھے تین سٹنٹ لگے ہوئے ہیں ،میری بیٹی جو امریکہ سے مجھ پر تشدد کی وجہ سے آئی ہے،میری بیٹی کو ایک بغیر نمبر کے ویڈیو بھیجی ہے جس پر میری بیٹی روتی رہی، میری اور میری بیوی کی ویڈیو میری بیٹی کو بھیجی گئی ہے جس پر افسردہ ہوں۔ اس موقع پر اعظم سواتی آبدیدہ ہوگئے اور رونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آپ بلوچ ہو میری عزت کروائو،میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔میری بیوی ، بہو تین پوتیاں ملک سے جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں میں نے کبھی حرام نہیں کھایا ،ملین ڈالر سے غریبوں مسکینوں یتیموں کا آسرا کیا،سب کچھ ملک کو دیا میرا کیا قصور ہے ۔آج اپنے آپ سے سوال کررہا ہوں یہ وہ ملک پاکستان ہے جس میں خاوند و بیوی کا تقدس پامال ہوتاہے۔مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی ۔اگر غیر غلط کام نہیں کیا تو بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لی ۔

میرا قصور یہ ہے کہ سولہ ارب روپے کی کرپشن پر سوال کیا ۔اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ میرا سپاہی و محافظ ہر روز سرحدوں پر شہید ہوتا ہے ہم اس کیلئے دعا کرتے ہیں،ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے لیکن کون لوگ ہیں جو نفرت پیدا کررہے ہیں ۔ سنجرانی اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ کب انصاف ملے گا۔

قوم کی مائوں بیٹیوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم کی آواز کو کوئی بند نہیں کر سکتا ۔ عزم ہے کہ حقیقی آزادی کا جذبہ بڑھتا ہی جائے گا ۔اگر ظلم کی آواز دبائی گئی تو پھر اعظم سواتی جیسا شخص بیوی اور بیٹیاں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوتیوں کو جس کرب سے باہر بھیجا ہے اس پر کہوں گا کہ ظلم کی بجلی ان پر گرے گی ،لوگوں اٹھو اگر ایسا ہی رہا تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…