اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کا حملے کے باوجود سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کے باوجود اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ و ہ ملک میں کسی بھی نشست پر ان کا مقابلہ کرلیں۔ شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے چھڑائوں گا سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا نے غلام بنایا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نوازشریف کوبھی چیلنج کرتاہوں ملک میں کسی بھی نشست پرمقابلہ کرلیں،، توشہ خانہ کیس میں ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، اس لیے نااہل کیا گیا کیونکہ یہ نوازشریف کا حکم تھا، نواز شریف نے اربوں روپے چوری کیے، اسحاق ڈار کا بیان حلفی موجود ہے ، آج تک نوازشریف نے فلیٹ کی ایک منی ٹریل نہیں دی، میں نے عدالت کوچالیس سال کا اپنا ریکارڈ پیش کیا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میرا موازنہ نوازشریف سے کر رہے ہیں، نوازشریف کہہ رہا ہے لیول پلائنگ فیلڈ نہیں، وہ چاہتا ہے الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرے، چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کا نوکر ہے، مجھ پرغلط الزام لگائے، چیف الیکشن کمشنر پر ہرجانہ دائر کروں گا۔انھوں نے کہاکہ نوازشریف کی طرح وزیراعظم نہیں بناتھا،میں نے22سال جدوجہدکی ہے وزارت عظمی سے ہٹنے کے بعد دوبارہ عوام کے پاس گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…