پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے نکالنے کے لئے جنوبی افریقہ کا منصوبہ تیار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آن لائن)جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کمزور اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مخالف ٹیم کو گھر بھیج کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ یہ دور موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے، اور ممکنہ طور پر انہوں نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ٹاپ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمیں چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم جیت کے متعدد راستے تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی وقت کے بعد ایسا کیا ہے، میرا خیال ہے کہ گزشتہ برس سے ہم نے مشکل صورتحال پر قابو پانے کے بعد کامیابیایاں حاصل کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کافی عرصے سے ایک ہی اسکواڈ کی وجہ سے لڑکوں کو اپنے رول کے بارے میں پتا ہے، اگر ایک کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو دوسرا کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔جنوبی افریقہ گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے، انہوں نے 3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں بھارت کے خلاف فتح بھی شامل ہے، پروٹیز کا تیسرا میچ بارش کے سبب ڈرا ہو گیا تھا۔ دوسری طرف، پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے، اگر جنوبی افریقہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں شکست دے دی تو پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہو جائے گا۔پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں پریشر میں فارم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…