تلہ گنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )تلہ گنگ کے ملکوال ہائی سکول میں صحابہ کرام کی شان میں ( ص ) نامی ٹیچر کی طرف سے مبینہ گستاخی پر عوامی، سماجی مذہبی حلقوں کے احتجاج کے بعد تھانہ صدر تلہ گنگ میں دفعہ 298اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جنگ اخبار کے مطابق واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جس پر ڈی پی او چکوال نے انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ۔ محکمہ ایجوکیشن کی انکوائری میں بھی ٹیچر کوقصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔