اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

جوہری ٹیکنالوجی پر یوکرین سے بات چیت کا الزام، پاکستان نے روس سے وضاحت طلب کرلی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کے روسی سینیٹر کے دعوے کا مسترد کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی سینیٹر ایگور موروزوف کا پاکستان کے حوالے سے دیا گیا بیان سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ

ہم ایسے سراسر غلط اور بے بنیاد بیان پر حیران ہیں، روسی سینیٹر کا بیان کسی دلیل کے بغیر اور پاکستان اور روس کے تعلقات کی روح کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم روس سے اس بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں۔قبل ازیں روسی سینیٹر ایگور مورزوف نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین اور پاکستان نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کے لیے ایک وفد سے ملاقات کی۔روسی سینیٹر نے یہ ریمارکس یوکرین میں جوہری اشتعال انگیزی: کس کو اس کی ضرورت ہے؟‘ کے عنوان سے ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیے۔ایگور مورزوف نے استدلال کیا کہ یوکرین کی ’ڈرٹی بم‘ بنانے کی صلاحیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ خطرہ ایک حقیقت ہے، تاہم مالی وسائل کی کمی ان کا بنیادی مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی مکمل طور پر خارج از امکان نہیں قرار دیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے برطانوی اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…