پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان، طالبان اہلکار کی طالبات کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )افغانستان میں طالبان کی جانب سے یونیورسٹی کے باہر طالبات کو کوڑے مارنے کے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اہلکار نے طالبات کو یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے

انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق طالبان اہلکار نے پہلے طالبات کو جامعہ میں داخل ہونے سے روکا، طالبات کے نہ رکنے اور پھر تعلیم کے حق کے لیے احتجاج کرنے پر ان طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو شمال مشرقی افغانستان کے علاقے فیض آباد میں بدخشاں یونیورسٹی کے باہر پیش آیا۔ احتجاجی مظاہروں میں طالبات بڑی تعداد میں تعلیم تک رسائی کا نعرہ بلند کر رہی ہیں۔ویڈیو کے اگلے حصے میں درجنوں طالبات یونیورسٹی کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت طلب کر رہی ہیں جبکہ طالبان حکومتی اہلکار پیچھا کرتے ہوئے انہیں منتشر ہونے پر مجبور کر رہا ہے۔تاہم طالبان اہلکار نے موقف اختیار کیا کہ برقع نہ پہننے کی وجہ سے یونیورسٹی میں داخلے سے منع کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے خواتین کی نقل و حرکت، تفریح، اظہار خیال، کام کے مواقع اور لباس کی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔انہوں نے لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد اسکول جانے سے بھی روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…