پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں تنقید سے کوئی ڈر نہیں، ستر سال کے نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل بھی نہیں کر سکتے، جسٹس اطہر من اللہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمیں تنقید سے کوئی ڈر نہیں، ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہے،عوام کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے،اگر سائلین کو سستا اور فوری انصاف نہ ملے تو یہ عمارتیں بے معنی ہیں،ہمیں عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، امید رکھتا ہوں ریاست شہریوں کے لیے سستا انصاف کا وعدہ پورا کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی، تنقید ہم پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہاکہ وکلا کی لیڈرشپ کو مبارکباد دیتا ہوں، لائرز کمپلیکس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزیر قانون نے ٹھیک کہا کہ عدلیہ کے لیے بہت سارے چیلنجز ہیں، اگر سائلین کو سستا اور فوری انصاف نہ ملے تو یہ عمارتیں بے معنی ہیں۔چیف جسٹس ہائی کور ٹنے کہاکہ ججز اور وکلا کا وجود ہی سائلین کے لیے ہے، کیا ان کا ہم پر اعتماد ہے؟ ستر سال کے نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل بھی نہیں کر سکتے، ہمارا مقصد سائل کی خدمت کرنا تھا، آرٹیکل 7 میں پتہ چلا کہ ریاست کی تشریح میں عدلیہ کا ذکر نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی قائدین بھی سائلین کے اعتماد کو بحال کرنے میں کردار ادا کریں، ہم نے سائلین کے اعتماد کو بحال کرنا ہے یہی ہمارا مقصد ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ تنقید سے ججز کی اصلاح ہوتی ہے، سائلین کا وہی اعتماد بحال کرنا ہے جو ان کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، امید رکھتا ہوں ریاست شہریوں کے لیے سستا انصاف کا وعدہ پورا کرے گی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاحات کے ذریعے انصاف کے نظام کو مضبوط کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…