پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجری کا شکار ،حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انکی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے

سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیا کپ میں تھی۔میڈیکل پینل تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات حاصل کرلیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے۔بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی اس وجہ سے انہیں آرام دیا جارہا ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج بروز جمعرات کو سڈنی میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…