پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہریوں کو پاسپورٹ فیس کیلئے لائنوں میں لگنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل گیا ، وزارت داخلہ کی ایپلی کیشن فعال

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس اور دیگر معاملات کیلئے گھنٹوں لائنوں میں کا جھنجھٹ ختم کردیا گیا ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کے لیے وزیر اعظم کی سہولت کاری مہم کے تحت آن لائن پاسپورٹ فیس کے لیے

وزارت داخلہ کی ایپلی کیشن ’’پاسپورٹ فیس آسان‘‘مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور اب ہر کسی کے استعمال کے لیے دستیاب ہے۔وزیر داخلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہری اس ایپ کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی استعمال کر سکیں گے۔پاسپورٹ فیس آسان پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، وزارت داخلہ اور حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ڈیجیٹل اقدام ہے جو صارفین کو پاسپورٹ فیس کے حساب کتاب اور ادائیگی کے عمل میں مدد کرے گی۔صارفین اپنی ضروریات کے مطابق مناسب آپشنز کا انتخاب کرنے اور ادائیگی کا چالان ( پی ایس آئی ڈی )تیار کرنے کے لیے ایک سادہ اور آسان طریقے سے پاسپورٹ فیس کا حساب لگا سکتا ہے۔اس پی ایس آئی ڈی کی ادائیگی اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ یا ون لنک ممبر بینک کی شاخوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔صارفین اس ایپ سے ادائیگی کے عمل کے بارے میں شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ان کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔صارفین چند کلکس اور ٹیپس کے ذریعے ادائیگی یا شکایت کااسٹیٹس بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…