پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ریکوڈک کیس،10 ارب کا جرمانہ ملک کے خلاف ہے، چیف جسٹس

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریکوڈک کیس میں کہا ہے کہ عالمی عدالت کا پاکستان پر عائد جرمانہ نیوکلیئر بم ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے سے پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اگر بین الاقوامی کمپنی کے لئے رولز میں نرمی کرنے کا معاملہ پچھلے ریکوڈک معاہدے میں درج ہوتا تو عدالت اسے کالعدم قرار نا دیتی۔چیف جسٹس نے پوچھا کیا بلوچستان حکومت نے ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کان کنی کے رولز میں نرمی کی تھی؟۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ بلوچستان حکومت نے پچھلے معاہدے کے لیے رولز میں نرمی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک مشاورتی باڈی بنانی چاہیے جو معاہدے کے تمام معاملات کی نگرانی کرے، ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب کی سرمایہ کاری وفاق کر رہی ہے اور اختیارات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دیے ہیں، ملک میں شفافیت کا حال یہ ہے کہ کابینہ میں کچھ فائلیں کھولے بغیر ہی منظوری دے دی جاتی ہے، 10 ارب کا جرمانہ کسی صوبائی ادارے کا معاملہ نہیں ملک کے خلاف ہے۔وکیل بلوچستان بار امان اللہ نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے سے آج تک بلوچستان کو کچھ نہیں ملا۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ عالمی عدالت کا پاکستان پر عائد جرمانہ نیوکلیئر بم ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے سے اثر انداز ہو سکتا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…