پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، میرے ہاتھ چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا، رانا ثناء اللہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہیکہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا، پی ٹی آئی چیئرمین کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مچھ جیل میں سیاستدان رہتے رہے ہیں، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے گرفتار کیا تو مچ جیل میں رکھیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان کو گرفتار کر لیا جاتا

اور فتنہ سر نہیں اٹھاتا، رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے جوان ان کو گرفتار کریں گے، عمران خان 25 مئی کو ناکام لوٹا تھا تو اس وقت گرفتار کر لیا جاتا، اس وقت سب کمیٹی بنانے کے بجائے میری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جاتا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی پوری قوم کے ساتھ ہے، یہ ریاست کے ساتھ لڑ رہا ہے، عمران خان جھوٹ کی بنیاد پر سب کچھ کر رہا تھا، عمران خان کے پاس اختیارات تھے، جھوٹے کیسز بنوائے، اب بول رہے ہیں نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا، طیبہ گل کو کہاں بلایا گیا؟ کہاں رکھا گیا؟۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے اوپر کیس کیا عمران خان نے نہیں بنوایا؟ عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، میرے جسم پر 23 زخم تھے، رپورٹ آج بھی موجود ہے، میرے ہاتھ چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ کس طرح ناکام ہوا ہے، لاہور سے 4 سے 5 ہزار آدمی بھی نہیں نکلے، اس وقت ان کا کوئی لانگ مارچ نہیں، دو صوبائی حکومتیں فیڈریشن پر حملہ کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا کام ڈیوٹی دینا ہے، ان کا لانگ مارچ فارغ ہوگیا ہے، ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم ڈر بھی نہیں رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کے بورڈ نے کہا اعظم سواتی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، ان لوگوں نے تشدد کا بیانیہ بنایا بے، بغیر ثبوت کے کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…