اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھا ئوتائو کے بعد ایلون مسک نے بلو ٹِک اکائونٹس کی فیس کم کردی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک اکانٹس کے خواہشمند صارفین کے لیے 8 ڈالر ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔ایلون مسک ٹوئٹر کے اختیارات حاصل کرتے ہی ٹوئٹر کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بامعاوضہ ماہانہ ممبر شپ کا

اقدام جعلی اکانٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔ایلون مسک نے اس حوالے سے وضاحتی ٹوئٹس کے ذریعے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک کے لیے تصدیق شدہ اکانٹس کی ماہانہ فیس ایڈجسٹ کی جائے گی تاکہ برابری کا تناسب برقرار رہے۔انہوں نے بتایا کہ فیس کی ادائیگی کے بعد جن صارفین کا بلو ٹک اکانٹ ہوگا انہیں، جوابات، ٹیگنگ اور سرچ میں ترجیح دی جائے گی جس سے اسپام اور جعلی اکانٹس کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان صارفین کو طویل ویڈیو اور آڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی اور اشتہارات بھی ملیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ صارفین جو ٹوئٹر کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند پبلشرز ہیں ان کے لیے پے وال بائی پاس کی سہولت دی جائے گی۔ پے وال بائی پاس ایک ایسی سہولت ہے جس سے لاک کیے گئے مواد تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیس کی وصولی سے حاصل کردہ ریونیو ٹوئٹر کے منفرد تخلیق کاروں کو انعام دیئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشہور شخصیات بالخصوص سیاست دانوں کے لیے ایک ثانوی ٹیگ متعارف کروایا جائے گا۔ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والے اکانٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1774 روپے بندتی ہے)۔

انہوں نے شکایت کرنے والے تمام صارفین کو ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ آپ شکایت کرتے رہیں لیکن ماہانہ فیس 8 ڈالر ہی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ضبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایلون مسک تصدیق شدہ اکانٹ کے حامل کے لیے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا لازم کر رہے ہیں

تاہم اب انہوں نے 8ڈالر فیس وصولی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قابل اعتماد ذرائع کی شناخت و تصدیق مشکل ہو جائے گی۔ ہائی پروفائل شخصیات کے لیے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک کا یہ فیچر فی الحال مفت ہے۔جلد یہ سبسکرپشن سروس امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے متعارف کروا دی جائے گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…