منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے رضوان سے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن چھین لی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے

قبضہ جمالیا جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 780 پوائٹنس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں ،محمد رضوان 7 ریٹنگ پوائٹنٹس میں کمی کے بعد 842 کے ہمراہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار 863 پوائنٹس کے ہمراہ پہلے، محمد رضوان 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، ویرات کوہلی 638 پوائنٹس کے ہمراہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…