اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی باہر

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انکی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے

سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیا کپ میں تھی۔میڈیکل پینل تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات حاصل کرلیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے۔بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی اس وجہ سے انہیں آرام دیا جارہا ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج بروز بدھ کو سڈنی میں شیڈول ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…