اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف سے کن 2باتوں پر پھڈا ہوا؟ عمران خان اپنے اور جنرل باجوہ کے درمیان اختلافات پر کھل کر بول پڑے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اختلافات پر کھل کر بول پڑے اور بتا دیا کہ وہ کون سی وجوہات تھیں جس پر معاملات بگڑے۔سابق وزیر اعظم نے وائس آف امریکہ کے نمائندے سے گفتگو کی ۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کا لانگ مارچ حکومت کیخلاف ہے یا اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ شفاف الیکشن اور آزادی کیلئے ہے ۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ بطور وزیر اعظم جنرل باجوہ کی بہت تعریف کرتے تھے ، دونوں ایک پیج پر تھے تو پھر کہاں اختلافات ہوئے ، عمران خان نے جواب دیا کہ یہ تو جنرل باجوہ سے پوچھنا چاہئے ، وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے ، دوسرا وہ عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے میں کرپشن کو برا سمجھتا ہوں جنرل باجوہ نہیں سمجھتے ، وہ احتساب کیلئے تیار نہیں تھے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے چوری اورکرپشن میں فرق واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ جو گھڑی اور فون چوری کرے اور ڈاکہ مارے وہ چور ہوتا ہے، ملک کا پیسہ چوری کرنا کرپشن ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے سے ملک تباہ اور غربت آتی ہے، بڑے بڑے کرپٹ ملک کاپیسہ چوری کر کے باہر لے جائیں اور انہیں این آر او مل جائے، چھوٹے چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…