کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 221.25روپے سے بڑھ کر221.75روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 75پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 226.50روپے سے گھٹ کر227.25روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت فروخت 233.30روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت بھی269.70روپے پرمستحکم رہی