اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم عہدوں پر تقرریوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق حد درجہ قابل اعتماد دفاعی ذرائع کے مطابق لاہور سے ریٹائر ہوئے اہم افسر کی جگہ نئی تعیناتی عمل میں آگئی ہے جبکہ انجینئرنگ کے شعبے کے سربراہ کے طور پر اسلام آباد کے ایک اہم ادارے سے تبدیل شدہ افسر کو جنہیں گزشتہ ما ہ بارہ افسروں سمیت ترقی دی گئی تھی کا تقررعمل میں آگیا ہے اسی طرح ذرائع کے مطابق تزویراتی شعبے کے سربراہ کی حیثیت سے بھی نئی تقرری کر دی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ چند مزید تقرریاں ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والے مناصب پر آئندہ چند روز میں عمل میں آجائیں گی۔