منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، محمد حفیظ کو آئی سی سی نے پاکستان کا سفیر مقرر کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں

پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ پاکستان ٹیم کے سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میچز کے دوران آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔سابق کپتان نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیے جانے پر کافی خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے میری خدمات کو سراہا، کوشش ہوگی کہ میں اپنی تجاویز سے کرکٹ کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔ سابق کپتان جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز یعنی 3 نومبر اور 6 نومبر کو گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں کل جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں 6 نومبر کو گرین شرٹس کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…