اسلام آباد(این این آئی)سابق بھارتی فوجی میجر ریٹائرڈ گورو آریا نے ٹوئٹر پر بھارتی شہریوں سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے چندے کی اپیل کردی۔میجر ریٹائرڈ گورو آریا نے لندن میں پی ٹی آئی کو چندہ دینے والے بھارتی شخص کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور لکھا شاباش بھارتی بھائیو، لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے بہت پیسا چاہیے۔پوسٹ میں جو پرانی ویڈیو شیرکی گئی اس میں پاکستان کے ساتھ پی ٹی آئی کا پرچم لیے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔گورو آریا نے لکھا کہ عمران خان کو پیسے کی کمی نہیں ہونی چاہیے، چاہے10ڈالر ہی کیوں نہ ہوں، پی ٹی آئی کو چندہ دیں۔