منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کی کینیا میں پولیس چیف سے ملاقات، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں حقائق کا تعین کرنے کیلئے کینین پولیس چیف و حکام سے ملاقات کی ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی

جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ٹیم کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہے۔پاکستانی ٹیم کی کینیا کے قائم مقام آئی جی پولیس و حکام سے پاکستان ہائی کمیشن میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ٹیم و کینین پولیس حکام نے ارشد شریف قتل کیس پر بھی بات چیت کی۔واضح رہے کہ کینیا میں ارشد شریف کو رہائش وغیرہ کی سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار و خرم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل فون و آئی پیڈ وغیرہ کینین پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کینین پولیس چیف سے کینیا میں اب تک ہونے والی تحقیقات پر بھی معلومات لیں، ملاقات کے موقع پر کینین پولیس چیف نے پاکستانی تفتیش کاروں کو سوینئر بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…