منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

مارچ اتوار تک اسلام آباد پہنچ سکتا ہے یا نہیں ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے ٹی وی پر آکر الیکشن کا اعلان کریں پھرمذاکرات ہونگے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں ہمارے ساتھ 2 ہزارلوگ ہیں ہماری بات نہ مانی جائے،

اگرہمارے پاس اتنے کم بندے ہیں توآپ کوکیا خوف ہے؟ اگر2 ہزار لوگ ہیں تو ہمیں آنے دیں ڈرکیوں رہے ہیں؟انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے بھائی کی پاکستان میں حکومت ہے مگروہ پاکستان نہیں آرہے، شہبازشریف کی فیملی ان پراعتبارنہیں کررہی توسرمایہ کارکیا اعتماد کریں گے؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے صاف اورشفاف انتخابات کرائے جائیں، اتوار تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پہلے ٹی وی پر آکرالیکشن کااعلان کریں پھر مذاکرات ہونگے۔ دریں اثناء مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پے درپے ہونے والی پریس کانفرنسز اور پھولی ہوئی سانسیں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا پیش خیمہ ہیں، حقیقی آزادی مارچ ناکام ہے تو مجرموں کے حکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس پھر سے تیزی سے گِر رہے ہیں، اب تو چچا کی حکومت ہے، مریم نواز ہمت کریں اور پاپا کو لیکر وطن واپس پہنچیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ سے خطرہ نہیں تو 41 روپے کی گرانٹ دینے، دارالحکومت کے باہر سے ہزاروں پولیس، ایف سی اور رینجرز اسلام آباد میں جمع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔ انہوںنے کہاکہ مریم کے والد کا ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ مارچ گھنٹوں میں ہوا میں تحلیل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے بیانیے کی پشت پر کھڑی، ملک کے طول و عرض سے قافلے حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بننے کیلئے نکل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…