اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے چوری اورکرپشن میں فرق واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ جو گھڑی اور فون چوری کرے اور ڈاکہ مارے وہ چور ہوتا ہے، ملک کا پیسہ چوری کرنا کرپشن ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے سے ملک تباہ اور غربت آتی ہے، بڑے بڑے کرپٹ ملک کاپیسہ چوری کر کے باہر لے جائیں اور انہیں این آر او مل جائے، چھوٹے چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔