لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 2کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عمران خان توشہ خانے سے 50کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا،2کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔