اسلام آبا د(این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیاجس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا جس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا،گوجرانوالہ سے مارچ (آج)بدھ کو پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا،مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا،جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا ،ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائے عالمگیر پہنچے گا،اتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائیعالمگیر سے جہلم تک جائے گا۔