منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

صارفین سے معذرت انسٹاگرام کا ہزاروں اکائونٹس معطل کرنے کا اعتراف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)انسٹاگرام ان تکنیکی وجوہات کا جائزہ لے رہا ہے جن کی وجہ سے اس کے ہزاروں صارفین کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ ان کے اکانٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔

میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت والے انسٹاگرام نے پیر 31 اکتوبر کو اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ کو آپ کے انسٹاگرام اکانٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے، ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔انسٹاگرام کے ترجمان نے اکانٹس کی معطلی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔پلیٹ فارم کے متعدد صارفین نے “ٹویٹر” پر لکھا کہ “انسٹا گرام” نے ان سے معطل اکانٹس تک رسائی کے لیے ای میل اور فون نمبر طلب کیا۔اس بندش نے صارفین کی بہت بڑی تعداد کو متاثر کیا ہو سکتا ہیدرجنوں صارفین نے سوشل میڈیا پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ اپنے انسٹاگرام اکانٹس استعمال کرنے سے قاصر ہیں یا انہیں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اکانٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔بائیس ستمبر کو اسی طرح کی ایک خرابی ریکارڈ کی گئی تھی اور “انسٹاگرام” نے اس کے پیش آنے پر کوئی وضاحت شائع نہیں کی تھی۔”انسٹاگرام” سروس کی بندش “میٹا” کمپنی کی “واٹس ایپ” ایپلی کیشن کی ناکامی کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد آئی ہے جس نے گذشتہ منگل کو اربوں صارفین کو متاثر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…