منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

اگر میرا دولہا واپس نہیں آیا تو میں لانگ مارچ میں جا کر شادی کے سارے کپڑوں کو آگ لگا دوں گی، متاثرہ دلہن کا اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ نے جہاں عوام کو سڑکوں پر جمع کر رکھا ہے وہیں معمولاتِ زندگی سمیت خوشیوں اور شادی کی شہنائیوں کو بھی بریک لگ گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں جلد ہی دلہن بننے

والی لڑکی عمران خان اور ان کے لانگ مارچ سے شدید نالاں نظر آ رہی ہیں۔لڑکی کا عمران خان سے گِلہ ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے انہیں عوام سے رائے اور مشورہ کرنا چاہیے تھا۔لڑکی کا بتانا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ طے ہے، شادی کے کارڈز تقسیم، ہال اور سلون کی بکنگ بھی ہو چکی ہے مگر ان کا دولہا لانگ مارچ میں چلا گیا ہے۔لڑکی کا اپنے عروسی جوڑے کو حسرت سے تکتے ہوئے کہنا ہے کہ میرا دولہا کہتا ہے شادی لانگ مارچ سے واپس آکر ہی کرے گا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ گھر میں سب پریشان ہیں، میرے دولہے کو میرا خیال کرنا چاہیے تھا، اتنا بھی اپنے لیڈر کے پیچھے کیا پاگل ہونا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ادھر لانگ مارچ لمبا ہو گیا تو وہ اپنے دولہے کو لانگ مارچ سے واپس لا کر شادی کریں گی، پھر چاہے بعد میں ہم دونوں ایک ساتھ لانگ مارچ میں چلے جائیں۔دلہن بننے کی حسرت دل میں لیے لڑکی کا عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خود تو آپ نے تین تین شادیاں کر لی ہیں اور میری ایک شادی خراب کر دی ہے، اگر میرا دولہا واپس نہیں آیا تو میں لانگ مارچ میں جا کر اپنے شادی کے سب ہی کپڑوں کو آگ لگا دوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…