اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ تارا محمود کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف ۔ نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے شادی کا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میںتارامحمود کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں کیونکہ میرا کبھی شادی کیلئے دل ہی نہیں کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی ہے واپس آکر ہمیشہ اپنے کیرئیر پر توجہ دی ہےاور اس میں مصروف رہی ہوں لیکن اب جب میں ایک مقام پر پہنچ گئی ہوں تو میں اس حوالے سے سوچ رہی ہوں۔ معروف اداکارہ تارا محمود نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو معاشرے کی جانب سے پریشر پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔