پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت پنجاب نے لاہور میں حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کر لیا، مزار کے احاطے میں زائرین کیلئے خود کار چھتریاں نصب کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،

اجلا س کے دوران حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، مزار کے احاطے میں زائرین کے لئے خود کار چھتریاں نصب کی جائیں گی، مزار کے اردگرد برآمدے میں توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں ہزاروں زائرین صحن میں چھتریوں کے سائے تلے بیٹھ سکیں گے، مزار کے اردگرد برآمدے میں توسیع بھی کی جائے گی، توسیع سے زائرین کو سہولت ملے گی، انڈرگرائونڈ پارکنگ کو محفوظ بنانے کیلئے ایکسپلسوڈی ٹیکٹو نصب کئے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی نے مزار داتا گنج بخش کمپلیکس کے اردگرد تجاوزات اورناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی کا حکم بھی دیا۔ اجلاس کے دوران مزار داتا گنج بخش کے قریب عمودی پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویزپر غور، مزار کمپلیکس کے سامنے سڑک عبور کرنیوالے زائرین کیلئے انڈرگرانڈ یا اوورہیڈبرج بنانے کی تجاویزکا جائزہ بھی لیا، وزیراعلی ہی کی مزار کمپلیکس کیلئے بوسیدہ واٹر سپلائی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…