منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر اکائونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین خبردار

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے صارفین کے اکاونٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے پر کام شروع کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ملازمین کو کہا ہے کہ

وہ جلد از جلد صارفین کے اکاونٹس کی پیڈ ویریفکیشن کے فیچر کی تیاری شروع کریں بصورت دیگر انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹر بلیو اور دیگر فیچر کے استعمال کیلئے صارفین سے پہلے مرحلے میں 5 ڈالر لیے جائیں گے جبکہ اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔ٹوئٹر کے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فیچر متعارف کروانے کیلئے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے، کام مکمل نہ کرنے پر انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اکاونٹس کی تصدیق کے عمل میں بہتری لائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…