ارشدشریف کے قتل میں کو ن لوگ ملوث ہو سکتے ہیں ، فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ

31  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشدشریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشدشریف سے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی،

ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی جس فارم ہاؤس کی بات ہورہی ہے وہ نیروبی سے بھی 2گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔صحافی ارشد شریف کے کینیا میں میزبان وقار سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ وقار میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، نہ پی ڈی ایم میں جارہا تھااور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچالوں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ بھیڑبکری نہیں ہوں جوضمیرکے مطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے اسی فوج کیساتھ کام کرنا ہے، جولوگ عمران خان کو یہاں لیکر آئے،اس کا انہیں فائدہ نہیں ہونا، میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ دیر نہیں رکوں گا،ابھی ذمہ داری سے چل رہا ہوں، عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا،عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہاہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا۔تحریک انصاف کے سابق رہنما نے جنرل الیکشن 2018 سے متعلق کہا کہ کوئی کہے کہ اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…