گوجرانوالہ (این این آئی) لانگ مارچ میں خونی انقلاب کی دھمکی دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ٹوئٹر پر اپنے ہی جلسے کی پرانی تصویر لگا بیٹھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ میں عوام کے سمندرکی موجودگی کاپیغام دیا اور ساتھ ہی خونی انقلاب کا اشارہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ میں 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں، سوال صرف یہ ہیکہ آیا یہ بیلٹ باکس کیذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟ٹوئٹ میں عمران خان نے ایک تصویر اور ویڈیوبھی لگائی لیکن یہی تصویر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ 9 ستمبرکو بھی شیئرکرچکا ہے۔